پنجاب یوتھ فیسٹول میں 100 نئے ریکارڈ قائم کر کے پاکستان کا نام روشن کریں گے‘ رانا مشہوداحمد خاں
منگل 18 فروری 2014 13:32
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) صوبائی وزیرتعلیم‘ سیاحت و کھیل رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹول میں 100 نئے ریکارڈ قائم کر کے پاکستان کا نام روشن کریں گے، دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ قائم کرنے والے طلبامبارکباد کے مستحق ہیں، 24 فروری کو پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس میں ڈیڑھ لاکھ افراد قومی پرچم لہراتے ہوئے قومی ترانہ پڑھ کر نئے عالمی ریکارڈ قائم کریں گے۔
صوبائی وزیرکھیل رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کھلاڑیوں کی مدد اور کھیلوں کی ترویج کے لئے 2 ارب روپے سے سپورٹس انڈومنٹ فنڈ قائم کر رہی ہے۔ صوبے بھر کے ٹیلنٹڈ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے سپورٹس یونیورسٹی بھی قائم کریں گے۔(جاری ہے)
5 سال سے پنجاب یوتھ فیسٹول کا انعقاد خادم اعلیٰ کی نوجوانوں سے خصوصی وابستگی کا ثبوت ہے۔
تمام اضلاع میں فٹبال‘ ہاکی‘ کرکٹ کے نئے گراؤنڈ‘ کراٹے‘ مارشل آرٹ وغیرہ کے لئے خصوصی میٹ ‘ سکواش‘ والی وال وغیرہ کے کورٹس بنائے جا رہے ہیں اور تعمیرو مرمت بھی جاری ہے۔ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر اضلاع میں انڈرور گیمز کے لئے جمنیزیم بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیرکھیل نے بتایا کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے لیوویگر نے بھی دنیا کا سب سے بڑا عالمی پرچم بنانے کی تقریب میں پاکستانی نوجوانوں کے ڈسپلن کو سراہا‘ عالمی ریکارڈ بننے کا اعلان ہوتے ہی نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں طلبا‘ شائقین‘ حاضرین ا ور مہمانوں کا جوش و خروش اور وطن عزیز سے وابستگی اور الفت کے جذبات دیدنی تھے‘ کھیل نہ صرف نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا مثبت طریقہ فراہم کرتے ہیں بلکہ تمام صوبوں اور معاشرے کے طبقات میں باہمی ہم آہنگی اور حب الوطنی کے فروغ کا سبب بھی بنتے ہیں۔ رانا مشہود احمد نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹول میں 29 نوجوان گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا چکے ہیں۔ امسال پنجاب یوتھ فیسٹول کے دوران 100 نئے ریکارڈ قائم کریں گے کیونکہ پاکستانی نوجوانوں نے ہمت‘ جوش و جذبے اور ولولے سے ثابت کر دیا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں۔ صوبائی وزیر کھیل نے مزید کہا کہ سالانہ پنجاب یوتھ فیسٹول اب ایک تحریک بن چکا ہے جو تاریخ میں پنجاب کی ثقافت کا حصہ بن کر لکھا جائے گا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار