تربیلا توسیع منصوبہ اور نندی پور پاور پراجیکٹ سے بجلی بحران کا خاتمہ ہوگا ‘ ظہیربھٹہ

پیر 17 فروری 2014 16:44

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے کہا ہے کہ ورلڈ بنک کے تعاون سے تربیلا توسیع منصوبہ اور پنجاب حکومت کی جانب سے نندی پور پاور پراجیکٹ و دیگر منصوبہ سے بجلی بحران کا خاتمہ ہوگا، عوام اور صنعتکار بجلی بحران اور لوڈشیڈنگ کے باعث سخت پریشان ہیں انڈسٹریز اپنی پوری استطاعت کے مطابق پیداوار دینے میں مشکلات کا شکار ہیں لوڈ شیڈنگ کے باعث انڈسٹریز بند اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے،اس صورتحال کے پیش نظر بجلی بحران کے خاتمے اور سستی کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت کے پاور منصوبے خوش آئند ہیں بجلی بحران کے خاتمہ سے صنعتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

ان خیالا ت کا انہوں نے میاں خرم الیاس سینئر وائس چیئرمین ،عامر عطاء باری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ظہیر بھٹہ نے کہا کہ سستی بجلی کے حصول کیلئے کالا باغ ڈیم منصوبہ کو بھی چاروں صوبوں کی مشاورت سے شروع کیا جائے کیونکہ پن بجلی منصوبے سستی بجلی کے حصول کا آسان ذریعہ ہیں ۔ بجلی بحران کے خاتمہ اور انڈسٹریز کو اس کی ضرورت کے مطابق سستی بجلی کی فراہمی سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے بھر پور فائدہ اٹھا یا جاسکتا ہے ۔صنعتیں ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اگر یہ ترقی کریں گی تو حکومت ریونیو میں اضافہ ہوگا اور حکومت معاشی بحران سے بھی باہر نکل آئے گی ۔نیز بے روزگاری کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں