ملک میں امن امان کی صورت حال کو بہتر بنانے میں فنکاروں کو بھی اپنا کردار کرنا ہو گا ‘ فریحہ پرویز

پیر 17 فروری 2014 16:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) گلوکارہ فریحہ پرویز نے ہے کہا کہ فنکاروں نے ہر مشکل دور میں اپنا کردار ادا کیا ہے فنکاروں کی خواہش ہوتی ہے وہ عوام کو ایک اچھی تفریح فراہم کریں تاکہ وہ ذہنی سکون حاصل کرسکیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہآج ملک میں امن امان کی حالت تسلی بخش نہیں ہے ،خوف اور دہشت سے لوگ سہمے ہوئے ہیں، ان حالات میں لوگ اچھی موسیقی سننا چاہتے ہیں اور خوف اور دہشت سے نکلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں فنکاروں کا بھی کردار بہت اہم ہے کیونکہ فنکاروں سے لوگ محبت کرتے ہیں اور ان کی بات کو بہت دلچسپی سے سنتے بھی ہیں، ملک میں امن امان کی صورت حال کو بہتر بنانے میں فنکاروں کا کردار سب سے اہم ہے انھیں اپنی ذمے داری پوری کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں