معروف قوال بدر میانداد کا52واں یوم ولادت منایا گیا

پیر 17 فروری 2014 16:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) معروف قوال بدر میانداد کا52واں یوم ولادت منایا گیا ۔ معروف قوال بدر میانداد فن استاد نصرت فتح علی خان (مرحوم )کے ماموں زاد بھائی اور میانداد قوال کے صاحبزادے و شیر میانداد قوال کے بھائی ہیں ۔ بدر میانداد قوال 17 فروری 1962ء کو پیدا ہوئے ۔

(جاری ہے)

بدر میانداد قوال نے ریڈیو پاکستان ملتان سے ابتدائی طور پر گائیکی کا آغاز کیا۔ بدر میانداد نے 45سال کی مختصر عمر میں بے پناہ شہرت حاصل کی جبکہ ان کے 150سے زیادہ البمز نے نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی دھوم مچائے رکھی۔ بدر میانداد قوال عارضہ قلب اور اعصابی امراض میں مبتلا ہو نے کے بعد 2مارچ 2007ء کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں