وزارت پانی وبجلی کم لاگت بجلی پیدا کرنے کی وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ‘ عابد شیر علی ،کیال خواڑ ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے مالی معاونت پریورپی انوسٹمنٹ بنک اور کے ایف ڈبلیو کے شکر گزار ہیں،وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری کا یورپی انوسٹمنٹ بنک کی نائب صدر کے ہمراہ پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر بریفنگ

اتوار 16 فروری 2014 18:36

وزارت پانی وبجلی کم لاگت بجلی پیدا کرنے کی وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ‘ عابد شیر علی ،کیال خواڑ ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے مالی معاونت پریورپی انوسٹمنٹ بنک اور کے ایف ڈبلیو کے شکر گزار ہیں،وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری کا یورپی انوسٹمنٹ بنک کی نائب صدر کے ہمراہ پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر بریفنگ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) وزیر مملکت برائیے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کم لاگت بجلی پیدا کرنے کی وسط اور طویل مدتی حکمت عملی کے تحت پن بجلی کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے تاکہ قومی نظام میں پن بجلی کے تناسب کو بہتر بنایا جائے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی لاکر صارفین کو ریلیف پہنچایا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی انوسٹمنٹ بنک کی نائب صدر میگدالینا الویریز ارزاکی سربراہی میں وفد کے ہمراہ کیال خواڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دورہ کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ چیئرمین واپڈا سید راغب عباس شاہ اور دیگر حکام بھی وفد کے ہمراہ تھے ۔ واپڈا 128 میگاواٹ پیداورای صلاحیت کا حامل کیال خواڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ دریائے سندھ کے معاون دریا کیال خواڑ پر صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں تعمیر کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 240ملین یورو ہے ۔یورپی انوسٹمنٹ بنک ، جرمن ترقیاتی بنک ( کے ایف ڈبلیو) اور حکومت پاکستان مشترکہ طور پر اس منصوبے کے لئے فنڈز مہیا کر رہے ہیں ۔یورپی انوسٹمنٹ بنک کیال خواڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 100 ملین یورو جبکہ کے ایف ڈبلیو 97 ملین یورو فراہم کر رہے ہیں ۔ پراجیکٹ سائٹ پر وفد کا خیر مقد م کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی نے کہاکہ وفد کا کیال خواڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا یہ دورہ یورپی یونین ، جرمنی اور پاکستان کے مابین گہرے تعلقات کا مظہر ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ کیال خواڑ کے لئے یورپی انوسٹمنٹ بنک اور کے ایف ڈبلیو کی جانب سے مالی معاونت کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔اُنہوں نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں بجلی کے دیگر منصوبوں کے لئے بھی اِس باہمی اشتراک میں اضافہ ہوگا ۔وزیر مملکت نے وفد کو بتایا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت نے کم لاگت بجلی پیدا کرنے کا ایک جامع منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد پاکستان میں دستیاب بجلی کے وسائل خصوصاً پن بجلی کے ذرائع سے بھر پور استفادہ کرنا ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ وزارتِ پانی و بجلی واپڈا کے ذریعے کم لاگت بجلی پیدا کرنے کی وسط اور طویل مدتی حکمت عملی کے تحت پن بجلی کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ قومی نظام میں پن بجلی کے تناسب کو بہتر بنایا جائے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی لاکر صارفین کو ریلیف پہنچایا جائے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت اِن منصوبوں کی تعمیر کے لئے نہ صرف اپنے وسائل سے فنڈ ز مختص کر رہی ہے بلکہ دوست ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے بھی مسلسل رابطہ میں ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں انرجی سیکٹر سرمایہ کاری کے لئے پُر کشش مواقع کا حامل ہے اور حکومت اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات بہم پہنچا رہی ہے ۔وفد کو بریفنگ کے دوران چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ کیال خواڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے دفاتر ، کالونی اور سڑکوں کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ پراجیکٹ کے مین ورکس کے لئے کنٹریکٹر بہت جلد سائٹ پر پہنچ کر کام کا باقاعدہ آغاز کر د ے گا ۔

اُنہوں نے بتایا کہ منصوبہ چار سال کی مدت میں مکمل ہوگا اور ہر سال 426 ملین یونٹ سستی پن بجلی مہیا کرے گا ۔اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یورپی انوسٹمنٹ بنک کی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان کے انرجی سیکٹر میں کیال خواڑ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پانچواں منصوبہ ہے ، جس کے لئے یورپی انوسٹمنٹ بنک سرمایہ فراہم کر رہا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یورپی انوسٹمنٹ بنک کی خواہش ہے کہ پاکستان میں قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں میں مزید سرمایہ کاری کے لئے امکانات کا جائزہ لیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں