دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم ہونے پر پو ری پاکستانی قوم کو مبا رکبا د کی مستحق ہے ‘ حمزہ شہباز شریف ،اسی طرح متحد ہو کرقائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے ،شدید بارش کے باوجود طلبہ کا جذبہ قابل دید تھا‘ نیشنل اسٹیڈیم میں خطاب
ہفتہ 15 فروری 2014 22:43
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسپورٹس بورڈ پنجاب کی سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین میاں حمزہ شہباز شریف نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم ہونے پر پو ری پاکستانی قوم کو مبا رکبا دپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی طرح متحد ہو کرقائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے ،شدید بارش کے باوجود طلبہ کا جذبہ قابل دید تھا اور ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننے والوں نے نہ صرف اپنے گھر والوں بلکہ پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام نیشنل اسٹیڈیم میں گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج ہونے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ جس طرح ہم نے اکھٹے ہو کر دنیا کا سب سے بڑا انسانی پر چم بنا یا ہے ، اسی طرح متحد ہو کر اس پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج پو را دن بارش ہو تی رہی لیکن پھر بھی اس ورلڈ ریکارڈ میں حصہ لینے والے طلباء کا جذبہ قابل دید تھا۔
ایسے بچے جن میں کچھ کرنے کی دھن ہے یا جو بچے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں، جو بچے تعلیم اور کوئی ہنر حاصل کرنا چاہتے ہیں پنجاب حکومت نے ایسے نوجوانوں کے لیے 2 ارب کا انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے جو نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا۔ جس سے نوجوانوں کو اپنا مستقبل روشن کرنے میں مدد ملے گی۔ ۔ حمزہ شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر تمام شرکاء اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگوایا ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل مقرر
لاہورپولیس آپریشنزونگ کی طرف سے سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات
روٹی کی نئی قیمت کے اطلاق کیلئے پنجاب حکومت متحرک، زائد نرخوں پرفروخت کرنے والے 817 افراد گرفتار
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
تحریک انصاف کا مقصد ملک میں سیاسی انتشار پیدا کرنا ہی: چودھری سجاد نذیر
پوری کی پوری تحریک انصاف منفی سیاست پر اتر چکی ہے : ملک رشید
پاکستان کو سیاسی طور پر کمزور کرنا تحریک انصاف کی سیاست کا مقصد ہی: عابد حسین صدیقی
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
شریف خاندان کی رمضان شوگر ملزکرپشن ریفرنس کی دوبارہ سماعت شروع
لاہور : سرکاری سطح پر کینسر ہسپتال بنانے کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں
پنجاب حکومت سڑکوں اور پلوں کی تعمیر مرمت پر 511ارب روپے خرچ کرے گی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر