پنجاب کے متعدد علاقوں میں موسلادھاربارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ،ٹریفک حادثات میں 8ہلاک،شدید بارش کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ، کئی بجلی بھی بند رہی،ٹریفک کا نظام بھی معطل ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں ۔ اپ ڈیٹ
ہفتہ 15 فروری 2014 21:04
لاہور/شور کوٹ/ڈی جی خان/فیصل آباد/گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہونیوالی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ،جبکہ مختلف ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق جبکہ متعدزخمی ہو گئے،شدید بارش سے کئی مقامات پر بجلی کا نظام بھی متاثر رہا جبکہ وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئے ۔
۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے متعدد شہروں میں جمعہ کے روز شروع ہونیوالی بارش کا سلسلہ ہفتہ کے روز بھی جاری رہا ۔ کئی مقامات پر ہلکی جبکہ مختلف مقامات پر بادل جھم کر برسے اور ژالہ باری بھی ہوئی جسکے نہ صرف سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا بلکہ معمولات زندگی بھی متاثر ہوئے ۔(جاری ہے)
بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر ٹریفک کا نظام بھی معطل رہا ۔شدید بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا تاہم واپڈا ملازمین نے کئی گھنٹوں کی کاوشوں کے بعد اسے درست کر لیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژنز میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید بارش کا امکان ہے ۔دوسری طرف پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ زخمی ہو گئے۔ شور کوٹ کینٹ ٹوبہ روڈ پر سکول کالج وین کو پیش آنے والے حادثے میں ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ20 طالبات زخمی ہوگئیں۔ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جس میں طالبات وین روڈ پر کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی ۔ زخمی طالبات کو قریبی پرائیویٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان کے قریب انڈس ہائی وے پر قمبر پل پر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور کار روائیاں شروع کیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مسافر کوچ کراچی سے بنوں جا رہی تھی۔ فیصل آباد کے قریب لاٹھیاں والا شیخوپورہ روڈ پر ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ گوجرانوالہ میں بھی اوٹاوا کے مقام پر کار اور ٹرالر میں تصادم سے کار میں سوار 2افراد جاں بحق اورتین زخمی ہو گئے۔ چنیوٹ میں جھنگ روڈ پر وین تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے جا ٹکرائی،حادثے میں 8 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دومخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
حلقہ این اے 148 ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
فارم 48،47اور49جاری ہونے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم نہیں دیا جا سکتا‘ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ ..
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں ،بہت سے معاملات ہیں جن کی بنیاد پر آگے بڑھا جا سکتا ہے ‘ ملک احمد خان
لاہور پولیس پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کے جامع سیکورٹی پلان پرعمل پیرا ہے،سی سی پی او
ریل کاپ نے 66 مزدوروں کو جبری نوکری سے نکال دیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد