فلم انڈسٹری کی تنزلی کے آغاز پر توجہ دی جاتی تو یہ حالات نہ ہوتے ‘ غلام محی الدین

ہفتہ 15 فروری 2014 15:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) سینئر اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ ہم برسوں سے فلم انڈسٹری کی تباہی کا رونا رو رہے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا جارہا ،دہشتگردی کی وجہ سے سب ہی کچھ تباہی کی طرف جارہا ہے، اب وقت آگیاکہ ہمیں تبدیلی کانعرہ بلندکرناہوگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارے ہاں ایک ہی کہانی کوباربارکئی فلموں میں دکھایا جاتا رہا ہے اور جب پاکستان فلم انڈسٹری ڈوب رہی تھی اس وقت اتنی توجہ نہیں دی گئی اگر ایسا ہوتا تو حالات اس نہج پر نہ پہنتے ۔

انہوں نے کہا کہ خداکاشکرہے کہ ہمارا میڈیا آزاد ہے اورہم ہربات ایوانوں تک پہنچاسکتے ہیں ۔ملکی حالات کے مستقل خراب رہنے سے شوبزانڈسٹری پرگہرا اثرپڑاہے ہمارے حکمرانوں کویہ بات سمجھنی چاہیے اور فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے اقدامات کرنے چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں