پنجابی ایسی میٹھی زبان ہے کہ غیر ملکی شہری بھی گیتوں پرجھوم اٹھتے ہیں ‘ شوکت علی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ فروری

لاہور

پنجابی ایسی میٹھی زبان ہے کہ غیر ملکی شہری بھی گیتوں پرجھوم اٹھتے ہیں ‘ شوکت علی

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) نامور گلوکار شوکت علی نے کہا کہ پنجابی ایسی میٹھی زبان ہے کہ غیر ملکی شہری بھی گیتوں پرجھوم اٹھتے ہیں ،سندھ ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کی ثقافت یکجا ہوتی ہے تو پاکستان بنتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں شوکت علی نے کہا کہ بیرون ممالک جانے والے فنکاروں کو اپنے ملک کے سفیر کے طور پر ہونا چاہیے اور ایسی کوئی بھی حرکت نہیں کرنی چاہیے جس سے پاکستان کے نام پرکوئی حرف آئے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجابی زبان صرف پنجاب تک محدود نہیں یہ میٹھی زبان پوری دنیا میں متعارف ہے اور غیر ملکی بھی گیتوں پر جھوم اٹھتے ہیں جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے ۔

15/02/2014 - 15:42:36 :وقت اشاعت