پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی غیر آئینی ہے، عامر سہیل

ہفتہ 15 فروری 2014 14:29

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) سابق کپتان عامر سہیل نے نجم سیٹھی کی سربراہی میں قائم پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معزول چیئرمین ذکاء اشرف سمیت تحلیل ہونے والے گورننگ بورڈ کے ارکان اس اقدام کو جلد چیلنج کریں گے۔ایک انٹرویو میں عامر سہیل نے کہا کہ انہیں معزول چیئرمین ذکاء اشرف نے چیف سلیکٹر اور گیمز اینڈ ڈیویلپمنٹ کے عہدوں پر تعینات کیا تھا۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی اینڈ کمپنی نے انہیں ان عہدوں سے ہٹانے کیلئے غلط بیانی سے کام لیا کہ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن ہی نہیں ہوا تھا سابق کپتان نے کہا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرنے کو ہی تیار نہیں تھے کیونکہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں قائم مینجمنٹ کمیٹی غیر آئینی ہے۔ عامر سہیل نے بتایا کہ ذکاء اشرف کو معزول کئے جانے کے اقدام کو پہلے ہی چیلنج کیا جاچکا ہے اور معزول چیئرمین اور گورننگ باڈی کے ارکان بھی اسے چیلنج کرنے کیلئے قانونی مشاورت کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں