پنجاب یوتھ فیسٹیول ، دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،فائنل ریہرسل نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوئی ،ہزاروں بچوں نے حصہ لیا ، رانا مشہود نے انتظامات کا جائزہ لیا،19فروری کو ڈیڑھ لاکھ افراد قومی ترانہ پڑھ کر بھارت کا ریکارڈ توڑ دینگے‘ رانا مشہود احمد خاں ،دنیا پاکستان کو منفی انداز میں یاد کرنے کی بجائے ہمارے بنائے گئے ریکارڈ توڑنے کی کوشش کر رہی ہے‘ وزیرکھیل کی پریس کانفرنس،پاکستان آ کر میرا ذہن بالکل تبدیل ہو گیا ہے، یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں‘ لیووگر، مس انٹولیا نمائندہ گنیز کی گفتگو
جمعہ 14 فروری 2014 19:56
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) نیشنل ہاکی سٹیدیم میں دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ اس سلسلہ میں فائنل ریہرسل کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں بچوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر شرکاء کو حتمی ہدایات جاری کی گئیں ۔صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد ، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انورنے گینز کے نمائندوں کے ہمراہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ کیا اورتاریخی ایونٹ کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایونٹ کے شرکاء میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور انہوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت دنیا کا سب سے بڑا انسانی پر پرچم 15فروری کو بنایا جائے گا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ہمیں صرف قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے موسم ساز گار رہا تو پاکستان یہ ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلے گا۔
ادھر صوبائی وزیر کھیل و تعلیم رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا عالمی ریکارڈ 15فروری کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 29,040 افراد کے ساتھ توڑا جائے گا جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، اسی دن یوتھ فیسٹیول میں 100 عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور، طحیانون اور گینزکے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود احمد نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کا پنجاب حکومت کا ویژن یوتھ فیسٹیول کی صورت میں دنیا میں ایک حقیقت بن چکا ہے قومی پرچم کے بعد 19 فروری کو ڈیڑھ لاکھ افراد ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھ کر بھارت کاقائم کردہ ریکارڈ بھی توڑ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے بچے اور بچیوں نے جس طرح کا جوش و خروش دکھایا ہے اس پر مجھے فخر ہے آج دنیا پاکستان کو منفی انداز میں یاد کرنے کی بجائے ہمارے بنائے گئے ریکاڈز توڑنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یوتھ فیسٹیول میں تیسرے مرحلے تک شرکا ء کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی ایونٹ کے اختتام تک اس میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔یوتھ فیسٹیول سے ملک بھر میں سپورٹس کلچر فروغ پا رہا ہے اور دنیا بھرسے لوگ اس میں شرکت کیلئے آرہے ہیں یہ فیسٹیول پاکستان میں ایشین گیمز اوراولمپک گیمز جیسے بڑے ایونٹس کے انعقاد کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس بچوں کے کردار میں پختگی اور صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یوتھ فیسٹیول کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور اس حوالہ سے جو خامیاں سامنے آئی تھیں انہیں نشاندہی کے بعد دور کر لیا گیا ہے۔رانا مشہود نے کہا کہ نیشنل یوتھ فیسٹیول کا انعقاد وفاقی حکومت کا مینڈیٹ ہے جو اس پر کام کررہی ہے اس حوالہ سے پنجاب اپنا کردار بھرپور طریقے سے اداکرے گا۔ اس موقع پر گنیئز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے لیو وگر کا کہنا تھا کہ میں 46 ممالک کا دورہ کر چکا ہوں لیکن جو مہمان نوازی پاکستان کے دورہ پر ملی ہے وہ کسی اور ملک میں نہیں مل سکی ہے۔ یہاں آنے سے قبل پاکستان کے بارے میں میرے خیالات کچھ اور تھے لیکن یہاں آ کر میرا ذہن بالکل تبدیل ہو گیا ہے۔ گینز کی خاتون نما ئندہ مس انٹولیا کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے سے قبل میرا بھی یہاں کے لوگوں کے بارے میں خیال مختلف تھا تاہم مجھے یہاں کا کلچر انتہائی پسند آیا ہے، خواتین کو مکمل آزادی حاصل ہے جبکہ پاکستانی بڑے مہمان نواز ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
جناح ہائوس پر حملے وجلا ئوگھیرا ئو کے مقدمہ میں عدم پیشی پر طیبہ راجہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی
لاہور ، جلائو گھیرائو کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سمیت دیگرملزمان فرد جرم عائد کرنے کیلئے ..
سیکرٹری زراعت پنجاب سے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، چاول کی برآمد کا ہدف5 ارب ڈالر ..
نوعمر خواتین قیدیوں کی الگ جیلیں و بحالی مراکز بنانے کیلئے فریقین کے وکلاء دلائل کیلئے طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت