منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت اسٹیٹ بنک نے 63ارب فراہم کر کے دور کر دی

جمعہ 14 فروری 2014 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت اسٹیٹ بنک نے 63ارب روپے فراہم کر کے دور کر دی۔اسٹیٹ بنک کے مطابق سرمائے کی فراہمی سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹریژی بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز خرید کر کی گئی۔

(جاری ہے)

خریدے گئے بلز پر 9.9صفر فیصد سالانہ کی شرح سے منافع ادا کیا جائے گا۔ مرکزی بنک کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے 63ارب کی پیشکش ہی موصول ہوئیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں