سر دیکھیں ٹائم ضائع کررہے ہیں میرااہم سوال رہ جائے گا،302خطرناک نمبر ہے ، پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی جھلکیاں

جمعہ 14 فروری 2014 19:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت نو بجے کی بجائے دو گھنٹے 25منٹ کی غیر معمولی تاخیر سے اسپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں شروع ہوا۔#پارلیمانی سیکرٹری کے جواب کے بعد اسپیکرکا سردار وقاص حسن موکل سے اطمینان بارے استفسار ہے ، نہیں جی کے جواب پر ایوان میں بھرپور قہقے ۔#سکھس ٹی ،سکس زیرو ، پارلیمانی سیکرٹری کی اسپیکر کو وضاحت ۔

#پارلیمانی سیکرٹری سوالات پر مطمئن نہ ہونے پر محرک کو اپنے کمرے میں پاس بلا کر اطمینان کرانے کاکہتے رہے ۔ #کیا اب بھی کمرے میں جانا پڑے گا ،ڈاکٹر مرادراس کا سوال کے جواب پر عدم اطمینان کرتے ہوئے اسپیکر سے استفسار۔#آپ کی طرف ضمنی سوال آرہا یہ غورسے سنیں ، اسپیکر کی پارلیمانی سیکرٹری اصغر علی منڈا کو غور سے سوال سننے کی ہدایت ۔

(جاری ہے)

#تحریک انصاف کی خاتون رکن راحیلہ انور نے ایس اینڈ جی اے ڈی کا کیمپ آفس کابورڈ آویزاں ہونے پر پارلیمانی سیکرٹری کو چیلنج کردیا ، یا پارلیمانی سیکرٹری عہدہ چھوڑ دیں یا میں اپنی رکنیت چھوڑ دوں گی ۔

راحیلہ انور کے غصے میں آنے پر اسپیکر نے ہنستے ہوئے لابی میں جا کر پانی پینے کا کہہ دیا ۔#سوالات پر بحث ومباحثہ بڑھنے پر شیخ علاؤ الدین نے اسپیکر سے شکوہ کرتے ہوئے کہا میرا اہم سوال رہ جائے گا ۔ #وقت ختم ہونے شیخ علاؤ الدین کا سوال کی باری نہ آنے پر دوبارہ احتجاج ۔# کئی ملازمین کے نام الائٹیوں کی فہرست میں موجود ہونے پر اسپیکر کا پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ کے جملے پر ایوان میں قہقے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں