”شہباز شریف علم دوست وزیراعلیٰ ہیں،تعلیم کے فروغ کیلئے ان کی خدمات قابل قدر ہیں“ رچرڈمنٹگمری اور سرمائیکل باربر کا وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین

جمعہ 14 فروری 2014 19:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (ڈیفڈ) کے کنٹری ہیڈ رچرڈ منٹگمری اور خصوصی نمائندہ سرمائیکل باربر نے صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی انتھک محنت ، عزم اور کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ شہباز شریف علم دوست وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سے نمایاں کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں سکولوں میں بچوں کی شرح داخلہ میں خاطرخواہ اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف اور ان کی پوری ٹیم تعلیم کے فروغ کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے اور پنجاب سکول ریفارمز روڈ میپ پروگرام کے انتہائی حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ ہم وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں