آٹھویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہونے پر منسوخ کردیا گیا، تحقیقات کیلئے کمیٹی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ فروری

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 14/02/2014 - 19:11:54 وقت اشاعت: 14/02/2014 - 19:01:36 وقت اشاعت: 14/02/2014 - 19:01:36 وقت اشاعت: 14/02/2014 - 17:30:18 وقت اشاعت: 14/02/2014 - 17:30:18 وقت اشاعت: 14/02/2014 - 16:36:17 وقت اشاعت: 14/02/2014 - 15:04:39 وقت اشاعت: 14/02/2014 - 15:03:22
پچھلی خبریں -

لاہور

آٹھویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہونے پر منسوخ کردیا گیا، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) پنجاب بھر میں آٹھویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہونے پر منسوخ کردیا گیا۔ ترجمان پنجاب ایگزیمینیشن کمیشن کے مطابق گزشتہ رات بارہ بجے کے قریب آٹھویں جماعت کے آخری پیپر ریاضی کے آؤٹ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں جس پر لاہور،گوجرانوالہ،شیخوپورہ،حافظ آباد،گجرات اور وہاڑی سمیت صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے ریاضی کا پرچہ منسوخ کر دیا گیا ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پرچہ آؤٹ ہونے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تاہم پیک کے تحت آٹھویں جماعت کے ریاضی کے پرچے کی آئندہ تاریخ کا اعلان بھی جلد ہی کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ صوبے بھر میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز چھ اور گیارہ فروری سے ہوا تھا۔

14/02/2014 - 16:36:17 :وقت اشاعت