گھریلو ملازمین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت اقدامات کرے ‘ نادیہ علی

جمعہ 14 فروری 2014 13:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) اداکارہ نادیہ علی نے گھریلو ملازمین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو گھریلو ملازمین پر تشدد کرنے والوں کو کڑی سزا دینی چاہیے تا کہ کوئی اور اس طرح کی حرکت نہ کرے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین پر بلا وجہ مظالم کرنیوالے مرد معاشرے کے دیگر افراد کے لئے بھی بدنامی کا باعث ہیں ، اسلام میں مرد اور عورتوں کے حقوق اور ذمہ داریاں بڑی تفصیل سے بیان کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے معاشرے میں مرد وں نے اپنی ذمہ داریاں بھلا دی ہیں اور چند نا اندیش مردوں نے خواتین پر بلا وجہ ظلم ڈھانا معمول بنا لیا ہے ۔ انہوں نے گھریلو ملازمین پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو گھریلو ملازمین پر تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں