حیرت اور افسوس کی بات ہے ہمارا میڈیا بھارتی فلموں کی تشہیر اوراپنی فلموں کو نظر انداز کرتا ہے ‘ اسلم شیخ

جمعہ 14 فروری 2014 13:22

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء)سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ انتہائی حیرت اور افسوس کی بات ہے کہ بھارتی فلم بننے کا اعلان ہوتا ہے تو ہمارا میڈیا اسکی پروموشن شروع کر دیتا ہے جبکہ اپنی فلمیں نمائش کے لئے بھی پیش ہو جائیں تو انکی تشہیر نہیں کی جاتی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم سے یہ کہوں گاکہ انہیں سوچنا چاہیے کہ کیوں ہم اپنی انڈسٹری کی قدر نہیں کرتے ۔ جہاں دیکھیں بھارتی میوزک سنائی دیتا ہے حالانکہ ہمارے بہت سے گلوکار اچھا کام کر رہے ہیں لیکن بد قسمتی سے انہیں میڈیا میں پروموشن نہ ملنے کی وجہ سے پذیرائی نہیں ملتی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں