جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد چینی کمپنیاں پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں 2ارب ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 13/02/2014 - 22:10:38 وقت اشاعت: 13/02/2014 - 22:08:00 وقت اشاعت: 13/02/2014 - 20:55:31 وقت اشاعت: 13/02/2014 - 20:55:31 وقت اشاعت: 13/02/2014 - 20:54:08 وقت اشاعت: 13/02/2014 - 20:51:06 وقت اشاعت: 13/02/2014 - 20:51:06 وقت اشاعت: 13/02/2014 - 20:49:19 وقت اشاعت: 13/02/2014 - 20:43:11 وقت اشاعت: 13/02/2014 - 20:38:33 وقت اشاعت: 13/02/2014 - 20:31:01
- مزید خبریں

لاہور

جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد چینی کمپنیاں پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں‘ گورنر پنجاب ،تاجر برادری کی بدولت آج ملک کی معیشت میں نہ صرف اضافہ ہو رہا ہے بلکہ اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں،موجودہ حکومت تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لانے کی کوشش کر رہی ہے‘ چوہدری محمد سرور

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 فروری ۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں گیس اور توانائی کے بحران کے باوجود بزنس کمیونٹی نے پوری محنت سے جس طرح ملکی معیشت کو سنبھالا دیئے ہوئے ہے یقینا قابل ستائش ہے ،تاجر برادری کی بدولت آج ملک کی معیشت میں نہ صرف اضافہ ہو رہا ہے بلکہ اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں،موجودہ حکومت تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں صدر لبرٹی مارکیٹ صفدر علی بٹ کی قیادت میں آئے ہوئے 50رُکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں لاہور کی مختلف مارکیٹوں کے صدور بھی شامل تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ تاجر برادری کو سہولتیں فراہم کرنا اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور موجودہ حکومت اس سلسلے میں ایک منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہی ہے تاکہ بزنس کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس وقت دہشت گردی جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہے جن سے نمٹنے کے لئے قومی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے ۔ گورنر نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کا حصول پاکستان کا دیرینہ خواب تھا جو اب پورا ہو چکا ہے اور جی ایس پی پلس سٹیٹس ملنے

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

13/02/2014 - 20:55:31 :وقت اشاعت