امید ہے پاکستان کے میدانوں میں غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑی رواں برس کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے‘ ظفر عباس لک

جمعرات 13 فروری 2014 13:49

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2014ء) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدراورپاکستان والی بال فیڈریشن کے صدر ظفر عباس لک نے کہا ہے کہ صحت مند قوم اور معاشرہ ہی ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردارادا کرسکتا ہے، 17سے 23مارچ تک واہ کینٹ میں کھیلی جانے والی 43ویں سینئر مینز نیشنل والی بال چمپئن شپ سے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو رتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل امن، محبت اور دوستی کے جذبوں کو پروان چڑھانے میں کلیدی کردارادا کرتے ہیں اور برداشت کا درس دیتے ہیں۔ لہٰذا حکومت قیام امن کو ممکن بنانے کے لیے کھیلوں کو فروغ دے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میجرجنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی اور خواجہ فاروق سعید کی قیادت میں کھیلوں کو فروغ دیکر معاشرے میں پروان چڑھتی ہوئی تنگ نظری اور انتہا پسندی کی سوچ کو ختم کرکے امن ،محبت ، دوستی اور برداشت کے جذبوں کو پروان چڑھائے گی ۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کے میدانوں میں غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑی رواں برس کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں