الیکشن ٹربیونل نے (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں محمد رشید کیخلاف دائر درخواست خارج ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ فروری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 12/02/2014 - 20:55:42 وقت اشاعت: 12/02/2014 - 20:46:14 وقت اشاعت: 12/02/2014 - 20:42:42 وقت اشاعت: 12/02/2014 - 20:42:42 وقت اشاعت: 12/02/2014 - 20:42:42 وقت اشاعت: 12/02/2014 - 20:41:17 وقت اشاعت: 12/02/2014 - 20:34:54 وقت اشاعت: 12/02/2014 - 20:34:54 وقت اشاعت: 12/02/2014 - 20:34:54 وقت اشاعت: 12/02/2014 - 20:31:10 وقت اشاعت: 12/02/2014 - 20:26:51
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

الیکشن ٹربیونل نے (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں محمد رشید کیخلاف دائر درخواست خارج کر دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء)الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 115سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں محمد رشید کیخلاف دائر درخواست خارج کر دی ۔الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے کیس کی سماعت شروع کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ حلقہ این اے 115سے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل کرتے ہوئے اثاثے چھپائے ۔ لہٰذا یہ آرٹیکل 62اور 63پر پورا نہیں اترتے اس لئے انہیں نااہل قرادیاجائے ۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ الزمات بے بنیاد ہیں اثاثوں سے متعلق تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہے ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کر دی ۔

12/02/2014 - 20:41:17 :وقت اشاعت