آئی جی پولیس نائجیریا اور نائجیرین ہائی کمیشن کی 6سینئر نائجیرین پولیس افسران کے ہمراہ آئی جی پنجاب خان بیگ سے ملاقات ، نائجیریا پنجاب پولیس کے کاؤ نٹر ٹیر رزم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اپنے اہلکاروں کے تربیتی کورسزکے خواہاں ہیں‘ نائجیرین پولیس چیف

بدھ 12 فروری 2014 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) انسپکٹر جنرل پولیس نائجیریا اور نائجیرین ہائی کمیشن نے نائجیرین پولیس کے6سینئر افسران کے ہمراہ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب خان بیگ سے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔وفد میں نائجیریا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس، اورنائجیرین ہائی کمیشن ، کے علاوہ ڈ ی آئی جی ، ڈپٹی کمشنر آف پولیس ، اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ، ایس پی ، اے ایس پی اور ظفر محمود، صدر پاکستان افریقہ بزنس ایسوسی ایشن شامل تھے۔

جبکہ ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب، سرمد سعید خان، ڈی آئی جی اسٹیبشلمنٹ، امجد جاوید سلیمی، ڈی آئی جی فنانس اینڈ ویلفےئر، فیصل شاہکار، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، محمد طاہر، ڈی آئی جی ٹریننگ، طارق مسعود یٰسین اور پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب، محمد علی نیکو کارہ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب خان بیگ نے نائجیرین آئی جی کو بتایا کہ حکومت پنجاب سی ٹی ڈی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اس کی تشکیل نوء کر رہی ہے اور اسے جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تربیت یافتہ اہلکاروں کی بھرتی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائجیرین پولیس چیف نے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ نائجیریا دہشت گردی کے حوالے سے پنجاب پولیس کے کاؤ نٹر ٹیر رزم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ اپنے اہلکاروں کے تربیتی کورسزکے خواہاں ہیں۔جس پر آئی جی پنجاب نے آئی جی نائجیریا کو یقین دلایا کہ اس مقصد کے لئے دونوں ملکوں کی طرف سے قائم کیے گئے ورکنگ گروپس آپس میں Modulesطے کریں گے اور ان گروپس کی سفارشا ت کی روشنی میں اس پر عملدر آمد کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جائے گی۔نائجیرین انسپکٹر جنرل پولیس نے آئی جی پنجاب کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ توقع کر تے ہیں کہ پنجاب پولیس اور نائجیرین پولیس ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں