وزیراعلیٰ پنجاب سے اسمبلی چیمبر میں صحافیوں کے وفد کی ملاقات، درپیش مسائل سے آگاہ کیا، صحافیوں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے‘ محمد شہباز شریف،وزیراعلیٰ نے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

بدھ 12 فروری 2014 20:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 فروری ۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں صدر لاہو رپریس کلب ارشد انصاری کی سربراہی میں صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثناء اللہ خان، وزیر خوراک بلال یاسین اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات رانا محمد ارشد بھی موجود تھے۔

وفد نے صحافی کالونی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے صحافیو ں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو درپیش جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پہلے بھی اقدامات کئے ہیں آئندہ بھی کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ایم این اے حمزہ شہباز شریف کی سربراہی میں 3 رکنیکمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔

کمیٹی میں صوبائی وزراء رانا ثنا اللہ اور بلال یاسین بھی شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے صحافیوں کے وفد میں سیکرٹری پریس کلب شہباز میاں، سینئر صحافی مقصود اعوان، وسیم فاروق شاہد، صدر پریس گیلری کمیٹی بابر ڈوگر، سیکرٹری نعیم اشرف بٹ اور خواجہ نصیر شامل تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں