طالبان سے مذاکرات، مولانا سمیع الحق نے 15 فروری کو علما و مشائخ کا اجلاس طلب کرلیا

بدھ 12 فروری 2014 16:29

طالبان سے مذاکرات، مولانا سمیع الحق نے 15 فروری کو علما و مشائخ کا اجلاس طلب کرلیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) جمیعت علمائے اسلام (س) اور طالبان کی مذاکراتی کمیی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر 15 فروری کو علما و مشائخ کا اجلاس طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق نے 15 فروری کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں ملک کے جید علما و مشائخ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

اجلاس میں مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے طالبان اور حکومتی مطالبات پیش کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ علمائے دین سے مذاکرات کی کامیابی کے لئے تجاویز بھی لی جائیں گی۔واضح رہے کہ اب تک حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیاں مذاکرات کررہی ہیں اور دونوں کمیٹیوں کے اب تک دو اجلاس ہوچکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں