وزیر اعظم نواز شریف سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ

بدھ 12 فروری 2014 11:46

وزیر اعظم نواز شریف سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2014ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ ہو گئے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وفد میں بیگم کلثوم نواز ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، طار ق فاطمی ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سہ فریقی کانفرنس میں افغانستان میں امن اور امریکی فوج کی واپسی کے بعد سیکورٹی اور خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر اعظم نواز شریف افغانستان کے صدر حامد کرزئی سے ملاقات بھی کریں گے ۔ وزیر اعظم صدر عبد اللہ گل اور وزیر اعظم طیب اردگان سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق سہ فریقی کانفرنس میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔افغانستان میں متوقع پیش رفت میں پاکستان اہم کردار ادا کرے گا ۔ وزیر اعظم ایک دن انقرہ اور ایک روز استنبول میں قیام کریں گے۔14 فروری کو واپس پاکستان لوٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں