لاہور،وارڈن تشدد کیس میں کرکٹر عمر اکمل کو 27فروری کو طلب کر لیاگیا

منگل 11 فروری 2014 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 فروری ۔2014ء) جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز احمد نور نے وارڈن تشدد کیس میں کرکٹر عمر اکمل کو 27فروری کو طلب کر لیا۔ منگل کے روز سماعت کے دوران گلبرگ پولیس کی جانب سے چالان جمع کروایا گیا جس میں کرکٹر عمر اکمل کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

چالان کے مطابق عمر اکمل نے نہ صرف کارسرکار میں مداخلت کی بلکہ ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد عمر اکمل کو 27فروری کو طلب کر لیا ہے ۔یاد رہے کہ چند روزقبل عمر اکمل کا تیز رفتاری پر ٹریفک وارڈ ن سے جھگڑا ہو گیا تھا جس پرانکے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں