رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کی پنجابی فلم ” پنڈو پرنس “ سنسر کیلئے پیش

منگل 11 فروری 2014 14:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کی پنجابی فلم ” پنڈو پرنس “ سنسر کے لئے پیش کر دی گئی ۔ سنسر ہونے کے بعد فلم کو مارچ کے دوسرے ہفتے نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا ۔ مذکورہ فلم میں اداکاری کرنے والے تمام اداکاروں کا تعلق تھیٹر سے ہے جن میں اداکارہ آشا چوہدری ، صوبیہ خان ، گلفام ، اکرام اُداس ، شیزا چوہدری ، بندیا ، سرفراز وکی اور کاشف پرنس سمیت دیگر اداکارشامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے فلمساز اکبر خان اور ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک ہیں ۔ اس حوالے سے ہدایتکار ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا ہے کہ یہ فلم اداس چہروں پر مسکراہٹ کے رنگ بھرنے کے لئے بنائی گئی ہے ۔ خوف زدہ ماحول سے لوگوں میں ذہنی دباؤ بڑھ چکا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ اپنی فلم کے ذریعے ایک اچھا پیغام اور اُس کے ساتھ بہترین کامیڈی سے فلم بینوں کو اچھی تفریح فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری بطور ہدایتکار پہلی کاوش ہے اس میں کس حد تک کامیاب رہا ہوں اس کا فیصلہ فلم دیکھنے والوں نے کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں