اشارے،ون وے، لین لائن،سٹاپ لائن اور زیبراکراسنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کا حکم

منگل 11 فروری 2014 13:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چوہدری نے کہا کہ ٹریفک سگنل اور غلط سمت اور غلط لین میں گاڑی چلانا ، لین تبدیل کرتے وقت مناسب انڈیکٹرز کا استعما ل نہ کرنااور سڑک کو چلتی ٹریفک کے دوران درمیان سے عبور کرنا اکثر و بیشترحادثات کا موجب بنتا ہے،شہریوں کے محفوظ سفر کیلئے قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

بے ہنگم ٹریفک کے خاتمے اور ٹریفک کو منظم حالت میں چلانے کیلئے لین لائن، زیبرا کراسنگ اور سٹاپ لائن اور ٹریفک سگنل کی سختی سے پابندی اور موونگ وائیلشنز کو روکنے کیلئے اضافی پٹرولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے سرکل افسران اور سیکٹرا نچارجز کو ہدایت کی کہ وہ پبلک ایڈریس سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو لین لائن بارے ایجوکیٹ بھی کریں ،پبلک سروس وہیکلز ، موٹر سائیکلسٹ اور دیگر سست رفتار ٹریفک کو سڑک کی اتنہائی بائیں لین میں چلایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

شہری اوور ٹیک اور لین تبدیل کرتے وقت مناسب انڈیکٹرز کااستعمال کریں۔صرف ٹرن لینے کی صورت میں ہی انتہائی دائیں لین کا استعمال کیا جائے،جبکہ روڈ کو صرف اور صرف سگنل بند ہونے کے بعد زیبراکراسنگ سے عبور کیا جائے ۔انہوں نے انچارج سٹی ٹریفک ریڈیو FM-88.6کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو لین لائن کی پابندی بارے پیغامات نشر کریں تاکہ ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ منظم ٹریفک اورٹریفک قوانین کی بالادستی قائم کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں