ٹیکس گوشوار ے جمع نہ کرانے پر پنجاب اسمبلی کے 26ارکان کے نام آویزاں ،مسلم لیگ (ن) کے 22،تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے 2،2اراکین اسمبلی شامل ہیں

پیر 10 فروری 2014 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) ٹیکس گوشوار ے جمع نہ کرانے پر پنجاب اسمبلی کے 26ارکان کے نام آویزاں کر دئیے گئے ۔ جن ممبرا ن کے نام میں شامل ہیں ان میں مسلم لیگ (ن) کے 22،تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے 2،2اراکین اسمبلی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی میں شوکت علی لالیکا ، سید محمد سبطین رضا ، بلال اکبر بھٹی ، رئیس محمد محبوب احمد ، ملک سجاد حسین جویہ ، سجاد حیدر گجر ، فیضان خالد ورک ، جاوید علاؤ الدین ساجد ، علی اصغر منڈا ، ملک غلام حبیب اعوان ، میاں نصیر ، رمضان صدیقی بھٹی ، ملک ذوالقرنین ڈوگر ، بلال یاسین ، ملک محمد جاوید اقبال اعوان ، چوہدری فقیر حسین ڈوگر ، ذوالفقار علی خان اور چوہدری فیصل فاروق چیمہ ، شکیل اعوان شامل ہیں ۔

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی میں میاں ممتاز احمد مہاروی اور سعدیہ سہیل رانا شامل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے میاں خرم جہانگیر وٹو اور مخدوم سید علی اکبر محمود شامل ہیں ۔ رولز کے مطابق مزکورہ اراکین گوشوارے جمع کرانے تک اسمبلی کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں