شہبازشریف نے لاہور کا نقشہ بدل دیا ،انکی مثالی کارکردگی دو سرے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے لیے قابل تقلید ہے ،صدر ممنون حسین،صدر ممنون حسین نے آمریت کے تاریک دنوں اور تاریک راتوں کے دوران جرات اور بہادری کا کردارادا کیا ،شہبازشریف،آمریت کے خاتمے کی جدوجہد اورجمہوریت کے استحکام میں عوام اور سیاسی کارکنوں نے جو کردار اداکیا وہ تاریخ کا سنہری باب ہے،وزیراعلیٰ کا صدر مملکت کے اعزاز میں عشائیہ،سپیکر قومی اسمبلی،گورنر پنجاب ،سپیکر پنجاب اسمبلی ،اراکین اسمبلی اور اعلی حکام کی شرکت
پیر 10 فروری 2014 22:59
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ صدر مملکت سید ممنون حسین کی لاہور آمد پر پنجاب کابینہ ،اراکین اسمبلی اور پنجاب کے عوام کی جانب سے ان کا خیر مقدم کرتے ہیں،صدر مملکت کا عہدہ وفاق پاکستان کے اتحاد اور ہم آہنگی کی علامت ہے،آمریت کے خاتمے کی جدوجہد اورجمہوریت کے استحکام میں عوام اور سیاسی کارکنوں نے جو کردار اداکیا وہ تاریخ کا سنہری باب ہے ،صدر ممنون حسین نے آمریت کے تاریک دنوں اور تاریک راتوں کے دوران جرات اور بہادری کا کردارادا کیا ۔
ایوان صدرمیں ممنون حسین جیسی بہادر شخصیت کا ہونا تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ صدر ممنون حسین نے اپنے عمل سے جمہوری اقتدار کی پاسبانی کی اعلی مثال قائم کی ۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کااظہارایوان وزیراعلی میں صدر مملکت سید ممنون حسین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال،صوبائی وزراء،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پنجاب کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
وزیراعلی محمد شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت سید ممنون حسین عہدہ سنبھانے کے لیے بعد پہلی بار پنجاب کے دل لاہور آئے ہیں۔لاہورپاکستان کا تہذیبی اور تاریخی مرکز ہے۔جمہوری عمل کے تسلسل کو یقینی بنانے میں سیاسی جماعتوں، میڈیا،سیاسی کارکنوں اورزندگی کے دیگر طبقات کا کردارقابل تعریف رہا ہے ۔ہماری خوش قسمتی ہے کہ صدر ممنون حسین جیسی شخصیت ایوان صدر میں موجودہے جنہوں نے ملک میں جمہوریت کے لیے بھر پور جدوجہد کی ہے اورآمریت کے جبر کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں یوتھ فیسٹیول کا آغاز کیا ہے ۔چیلنجز اور مشکلات کے باوجود نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے بہترین ماحول فراہم کیاجارہا ہے اوریوتھ فیسٹیول کو زبر دست پذیرائی مل رہی ہے ۔پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے ممالک سے ٹیمیں یوتھ فیسٹیول میں حصہ لے رہی ہے ۔مجھے آپ کی ٹیم ممبر کی حیثیت سے چین کے دورہ کا موقع مل رہا ہے ۔میرا پختہ یقین ہے کہ صدر مملکت پاکستان کی ترقی، امن کے قیام اور ملک کا نام روشن کرنے میں اپنا بھر پور کردارادا کریں گے ۔ذہنی انتشار ،باہمی کشیدگی اور انتہا پسندی کے دور میں واصف علی واصف جیسی روحانی شخصیات کی تعلیمات عام کرنے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر سید ممنون حسین نے کہا کہ مجھے لاہور آ کر انتہائی مسرت ہوئی ہے ۔شہبازشریف نے لاہور کا نقشہ بدل دیا ہے ۔پورے ملک میں ان کی کارکردگی کی مثالیں دی جارہی ہیں ۔شہبازشریف کی مثالی کارکردگی دو سرے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے لیے قابل تقلید ہے ۔تعلیم،صحت ،امن وامان اوردیگر فلاحی منصوبوں پر شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے میٹروبس کا منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے ۔امید ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب اور ترقی کرے گااوردوسرے صوبوں کے لیے مثال بنتا جائے گا۔ہر شخص اپنی ذمہ داری نبھائے تو ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے ۔پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانے پر گورنر چوہدری محمد سرور کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں ۔ملک اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے اور ہمیں مل کر اس کی حفاظت کرنی ہے ۔وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک مشکلات سے نکل کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامز ن ہوگا۔اراکین پنجاب اسمبلی کا شکرگزار ہوں جن کے ووٹ صدر مملکت کے عہدے پر پہنچانے میں میرے معاون ثابت ہوئے۔یوتھ فیسٹیول کے کسی تقریب میں جب بھی بلایا جائے گاحاضر ہو جاؤں گا۔تقریب سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں وزیراعلی نے صدر مملکت کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے ہیں، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے،وزیر تعلیم پنجاب
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلا کی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج ، متعدد گرفتار
لاہور اور کراچی میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24گھنٹے کھلا رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات ..
بادامی باغ :ہوٹل میں سلنڈر دھماکہ ،13افراد جھلس کر زخمی
پیپلز ڈیموکریٹک الائنس اور وکلا کا جناح ہائوس کا دورہ
مریم نواز نے چند ماہ میں ہی پنجاب بھر میں منصوبوں کا جال بچھا دیا ‘سیف الملوک کھوکھر
9مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہی:عظمیٰ بخاری
سیشن کورٹ لاہور میں جعلی وکیل پکڑا گیا، پولیس کے حوالے
229روز سے جاری کریک ڈائون میں 30 ہزار489بجلی چور گرفتار
لاہور:گاڑیوں کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتار
پنجاب میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ