ڈائریکٹر ایف آئی اے نے گزشتہ 6ماہ سے زیر التواء کیسوں پر اندراج مقدمہ اور تفتیش کے احکامات جاری کر دیئے ،ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلا س ،ایف آئی اے کی ریڈبک میں شامل ملزمان کے مقدمات پر بھی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

پیر 10 فروری 2014 18:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء)ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے گزشتہ 6ماہ سے زیرالتواء کیسوں پر احکامات جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی کا فیصل آباد اور گوجرانوالہ ریجنز پر اجلا س ہوا جس میں ایف آئی اے کی ریڈبک میں شامل ملزمان کے مقدمات پر بھی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے 6ماہ سے التوء 500مختلف درخواستوں پر اندراج مقدمہ اور تفتیش کے احکامات جاری کر دیئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں