پنجاب حکومت نے شوکت خانم سمیت لاہور ڈویژن کے 29ہسپتالوں کو 6کروڑ 27لاکھ روپے کے چیک جاری کردیئے
پیر 10 فروری 2014 16:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) محکمہ زکوة و عشر پنجاب نے لاہور ڈویژن کے صوبائی ، ضلعی و تحصیل سطح کے ہسپتالوں کو ضرورت مندوں اور مستحقین کے مفت علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی کے لیے 6کروڑ 27لاکھ 57ہزار روپے کی دوسری ششماہی قسط جاری کردی ہے اور تمام متعلقہ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ صاحبان میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کردئیے ہیں، لاہور ڈویژن کے 12ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں زیرتعلیم طلبا و طالبات کو وطائف کی مد میں 3کروڑ 37لاکھ روپے کے چیکوں کا اجراء بھی کردیا گیا ہے۔
اس سلسلہ میں سوموار کے روز صوبائی وزیر زکوة و عشر ملک ندیم کامران کی صدارت میں ایگری کلچر ہاؤس ڈیوس روڈ لاہور پرایک تقریب منعقد ہوئی جس میں لاہور ڈویژن کے تمام متعلقہ ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان میں چیک تقسیم کئے گئے ۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے خواجہ سلمان رفیق ،رکن قومی اسمبلی مہر اشتیاق احمد، اراکین صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر اورچوہدری شہبازبھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملک ندیم کامران نے کہا کہ حکومت نادار اور مستحق مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور صوبہ کے تمام صوبائی ، ضلعی وتحصیل سطح کے ہسپتالوں کو امدادی رقوم دے رہی ہے تاکہ مستحقین کو علاج معالجہ ا ور ادویات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویژن کے صوبائی سطح کے 15ہسپتالوں سرگنگارام ہسپتال کو 17لاکھ50ہزار، جنرل ہسپتال 30لاکھ، گلاب دیوی 50لاکھ، پی آئی سی90لاکھ، انمول ہسپتال 45لاکھ، جناح ہسپتال 30لاکھ، لیڈی ایچیسن 12لاکھ50ہزاراور فاطمہ میموریل کو 25لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے-میوہسپتال کو ایک کروڑ15لاکھ، شوکت خانم60لاکھ، سروسز ہسپتال 30لاکھ، شیخ زیدہسپتال32لاکھ50ہزار، فاؤنٹین ہاؤس 15لاکھ، چلڈرن ہسپتال 7لاکھ50ہزاراور لیڈی ولنگٹن کو11لاکھ50ہزار کے چیک دیئے گئے اور ضلعی و تحصیل سطح کے 14ہسپتالوں کو 56لاکھ 7ہزار 194روپے کی امدادی رقوم کے چیک جاری کئے گئے ہیں اور اس طرح لاہور ڈویژن کے ہسپتالوں کو مجموعی طور پر 6کروڑ 27لاکھ 57ہزار 194روپے کی رقوم کے چیک دئیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ لاہور ڈویژن کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں زیر تعلیم مستحق طلباء و طالبات کو وظائف کی فراہمی کے لیے دوسری ششماہی قسط کے لیے شیخوپورہ ، قصور اور ننکانہ صاحب کے 12ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کے لیے متعلقہ ضلعی زکوة کمیٹیوں کو 3کروڑ 37لاکھ روپے کے چیک بھی تقسیم کئے ۔ ملک ندیم کامران نے کہا کہ محکمہ زکوة و عشر کے نئے وضع کردہ نظام کے تحت زکوة و عطیات دینے والوں کے لیے پراونشل اکاؤنٹ نمبر03پراونشل زکوة فنڈ پنجاب سٹیٹ بنک آف پاکستان لاہور میں کھول دیا گیاہے۔ جہاں نہ صرف مخیر حضرات اپنے عطیات جمع کرواسکتے ہیں بلکہ اپنی دی گئی زکوة و عطیات کی تقسیم کا ریکارڈ اور شفافیت کسی بھی وقت چیک کرسکتے ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار