ملتان سے پچاس کلو میٹر دور تباہ کی گئی گیس پائپ لائنوں کی مرمت کا کام شروع ،بحالی میں اڑتالیس گھنٹے سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے ‘حکام
پیر 10 فروری 2014 13:34
لاہور/ملتان /گوجرانوالہ /فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) تحریب کاروں کی طرف سے ملتان سے پچاس کلو میٹر دور تباہ کی گئی گیس پائپ لائنوں کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ، پنجاب کی انڈسٹری کوگیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی جبکہ گھریلو صارفین کو متبادل ذرائع سے 25فیصد گیس فراہم کی جارہی ہے تاہم کم پریشر کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں، سوئی گیس حکام کے مطابق پائپ لائنوں کی مکمل بحالی میں اڑتالیس گھنٹے سے زائد کا وقت درکار ہے تاہم چوبیس گھنٹے بعد جزوی بحالی کر دی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات تخریب کاروں کی طرف سے رحیم یار خان سے پچاس کلو میٹر دور تباہ کی گئی تین گیس پائپ لائنوں کی مرتب کے لئے سکھر ‘ملتان اور رحیم یار خان سے عملہ پہنچ چکا ہے اور چیف انجینئر ملتان علی احمد بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں اور اس موقع پر اطراف میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
گیس پائپ لائنوں کی تباہی سے پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس کی فراہمی معطل ہو گئی ہے ۔
سوئی گیس حکام کے مطابق صنعتی سیکٹر کو گیس کی فراہمی مکمل معطل کر دی گئی ہے تاہم گھریلو صارفین کو پچیس فیصد گیس فراہمی کیلئے متبازل ذرائع سے انتظامات کئے گئے ہیں ۔ سردی کی شدت کے باعث استعمال زیادہ ہونے سے گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جسکے کاباعث عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ چیف انجینئر علی احمد کے مطابق سوئی گیس کا عملہ گیس پائپ لائنوں کی مرمت کے لئے انتہائی جانفشانی سے مصروف عمل ہے تاہم مکمل بحالی میں اڑتالیس گھنٹے سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے تاہم کوشش ہو گی کہ چوبیس گھنٹے بعد جزوی بحالی کر دی جائے ۔ بتایا گیا ہے کہ گیس پائپ پائنوں میں دھماکوں کے بعد آگ لگنے سے 75ایکڑ پر کھڑی گنے کی فصل بھی تباہ ہو گئی ۔ذرائع کے مطابق تحریب کاری کے حالیہ واقعے کے بعد یگر مقامات پربھی گیس پائپ لائنوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
معیاری موسیقی سے مزین پروگرام الحمراء میلوڈیز میں نوجوان آرٹسٹوں نے مدھر بھرے سنگیت پیش کئے
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
لاہور سے نارووال سفاری ٹرین (کل )چلے گی
ریلویز میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیول مینجمنٹ سسٹم کا آغاز
سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اہم اجلاس، ضمنی انتخابات اور پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے سکیورٹی انتظامات ..
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش
چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے مزید 37بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
انسداد سموگ کیس، لاہور اور شیخورہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کی تبدیلی کا حکم
پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا، ترجمان
ملک میںمدارس امن وآشتی کے گہوارے ہیں ‘سنی علما کونسل
عوام کا ملکی اداروں اور نظام سے اعتماد اٹھ چکا ہے ‘ جے یو آئی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست