لاہور،بادامی باغ میں خاوند نے گھریلو جھگڑے پر بیوی ، بیٹے، سالے اور سالی پر تیزاب پھینک دیا ،وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا،ناصر کی چار سال قبل سکینہ سے شادی ہوئی ،نشے کا عادی اور مارپیٹ کے باعث سکینہ ناراض ہو کر ماں باپ کے گھر آئی ہوئی تھی
اتوار 9 فروری 2014 22:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) بادامی باغ کے علاقے میں خاوند نے گھریلو جھگڑے پر بیوی ، بیٹے، سالے اور سالی پر تیزاب پھینک دیا جنہیں طبی امداد کے لئے میو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ بادامی باغ کے ناصر کی چار سال قبل سکینہ سے شادی ہوئی تھی ۔ سکینہ کے گھر والوں کے مطابق ناصر نشے کا عادی ہے اور اسی وجہ سے اپنے اہلیہ سے مار پیٹ کرتا تھا ۔
کچھ ر وز قبل سکینہ ناراض ہو کر میکے آ گئی اور اتوار کے روز ناصر اپنے سسرال کے گھر آیا اور تیزاب سے بھرا برتن سکینہ پر پھینک دیا جس سے قریب موجود اس کا بیٹا ابراہیم ، سالہ اور سالی بھی جھلس گئے جبکہ ملزم موقع سے فرا رہو گیا ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔(جاری ہے)
اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری بھی ہسپتال پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہسپتال کا دورہ کر کے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری