وزیر اعظم نواز شریف سے (ن) لیگ کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات ،کارکنوں اور قیادت کے درمیان رابطہ مستحکم بنا کر ہی تنظیمی قوت میں اضافہ ممکن ہے‘ نواز شریف

اتوار 9 فروری 2014 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا نے ملاقات کی ،وزیرا عظم نے ملاقات کے دوران پارٹی کے مرکزی سکرٹریٹ کے ذریعے کارکنوں کے ساتھ رابطہ مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیتے کہا کہ کارکنوں اور قیادت کے درمیان رابطہ مستحکم بنا کر ہی تنظیمی قوت میں اضافہ ممکن ہے جبکہ وزیر اعظم بہت جلد پارٹی کارکنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کریں گے ۔

اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ ملاقات میں تنظیم کی مضبوطی اورفعا لیت کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ ء خیال کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران پارٹی کے مرکزی سکرٹریٹ کے ذریعے کارکنوں کے ساتھ رابطہ مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیتے کہا کہ کارکنوں اور قیادت کے درمیان رابطہ مستحکم بنا کر ہی تنظیمی قوت میں اضافہ ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ وزیر اعظم بہت جلد پارٹی کارکنوں سے ملاقات کا سلسلہ شروع کریں گے تاکہ پارٹی کو فعال رکھ کر قومی سیاست میں بھرپور کردار ادا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط تنظیم کے لئے پارٹی قیادت اور کارکنوں کے درمیان روابط مستحکم کرنے کے لئے درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے وزیر اعظم پرعظم ہیں ۔ اقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ وزیر اعظم نے کارکنوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بہت جلد پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کریں گے تاکہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مربوط حکمت عملی اختیارکی جا سکے ۔ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والی صوبائی اور ضلعی سطح کی قیادتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے مسائل سے براہ ِ راست آگاہی اور ان کی امنگوں کے مطابق مسائل کے حل کے لئے عوامی رابطوں کو یقینی اور تنظیمی دفاتر کو فعال بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں