پاکستان انڈیاگیمز کیلئے پاکستان کی آرم ریسلنگ ٹیم کے 12ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان ،14روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگایا جائیگا اور 23 فروری کو حتمی ٹیم کے 3,3 مردو خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب ہو گا

اتوار 9 فروری 2014 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9 فروری ۔2014ء) پاکستان انڈیا گیمز کے لئے پاکستان کی آرم ریسلنگ کی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ۔کھیلوں میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنی طرز کے ان منفرد مقابلوں میں پاکستان آرم ریسلنگ ٹیم کے انتخاب کے لئے 2 روزہ ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جن میں ملک بھر سے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

ٹرائلز کے بعد 12 مردو خواتین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا جن میں مردوں کی 65 کلو گرام کیٹگری میں ضمیر سلطان اور حافظ حیدر، 75 کلو گرام میں حماد بٹ اور عثمان بٹ جبکہ 75کلو گرام سے زائد کیٹگری میں فیصل جٹ اور سیف الرحمن شامل ہیں ۔خواتین کی 60 کلو گرا م کیٹگری میں امتا سلیم اور صومیہ خان، 70 کلو گرام میں سعدیہ خلیل اور سحر سلیم ،70 کلو گرام سے زائد کیٹگری میں طیبہ خان اور نادیہ ارشاد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ممکنہ کھلاڑیوں کا 14 روزہ تربیتی کیمپ زندہ دلوں کے شہر لاہور میں لگایا جائے گا اور 23 فروری کو حتمی ٹیم کے 3 ،3 مردو خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ۔ پنجاب حکومت کے زیر اہتمام جاری پنجاب یوتھ فیسٹول میں انٹر نیشنل ایونٹس کا آغاز 26 فروری سے ہو گا ۔ اس دوران پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہونگے جن میں مردو خواتین کی آرم ریلسنگ مقابلے ، میٹ ریسلنگ ، باڈی بلڈنگ ، مڈ ریسلنگ ، مردو خواتین کے کبڈی مقابلے ، ویٹ لفٹنگ اور رسہ کشی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں