دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے حکومت کی غیر مشروط حمایت کی ، یوسف رضا گیلانی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار فروری

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 09/02/2014 - 18:12:31 وقت اشاعت: 09/02/2014 - 18:12:31 وقت اشاعت: 09/02/2014 - 18:12:31 وقت اشاعت: 09/02/2014 - 15:24:34 وقت اشاعت: 09/02/2014 - 15:23:47 وقت اشاعت: 09/02/2014 - 15:23:47 وقت اشاعت: 09/02/2014 - 15:17:25 وقت اشاعت: 09/02/2014 - 15:03:20 وقت اشاعت: 09/02/2014 - 15:03:20 وقت اشاعت: 09/02/2014 - 15:02:08 وقت اشاعت: 09/02/2014 - 14:59:16
پچھلی خبریں - مزید خبریں

لاہور

دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے حکومت کی غیر مشروط حمایت کی ، یوسف رضا گیلانی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9فروری۔2014ء) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے دہشت گردی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے حکومت کی غیر مشروط حمایت کی، طالبان کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے ہم سے مشورہ مانگا گیا تو ضرور دیں گے۔لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سیدمہدی شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم کاکہناتھاکہ مذاکراتی عمل پر رائے دے کر بات چیت کو سبوتاژ نہیں کرنا چاہتا۔

آئین شریعت کے مطابق ہے اورملک میں شریعت نافذ بھی ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا طالبان نے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تو حکومت میرے بیٹے کی بازیابی کو بھی یاد رکھے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت قربانیاں دیتی آئی ہے، نیب کے کیس بھی بھگت چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ کاکہناتھاکہ پاکستان کے ساتھ الحاق کے بعد بدقسمتی سے انہیں وہ حقوق نہیں ملے جو ان کا استحقاق تھا۔

09/02/2014 - 15:23:47 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان