پاکستانی سالانہ 1 ارب ڈالر کے قریب موبائل فونز کی درآمد پر خرچ کردیتے ہیں،پی ٹی اے نے حکومت کو بین الاقوامی سیل فون بنانیوالی کمپنیوں کو پلانٹ لگانے کی دعوت دینے کی تجویز دیدی

ہفتہ 8 فروری 2014 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 فروری ۔2014ء) پاکستانی سالانہ 1 ارب ڈالر کے قریب موبائل فونز کی درآمد پر خرچ کردیتے ہیں،پی ٹی اے نے حکومت کو بین الاقوامی سیل فون بنانے والی کمپنیوں کو ملک میں پلانٹ لگانے کی دعوت دینے کی تجویز دیدی ۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے مطابق حکومت پاکستان نے کچھ عرصہ پہلے سیل فونز کی درآمد پر فی موبائل ایک ہزار روپے ڈیوٹی عائد کی تھی، لیکن اس کے نتیجے میں فونز کی اسمگلنگ بڑھ گئی۔پی ٹی اے نے تجویز دی ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر پر اسمارٹ فونز کی درآمد کا بوجھ کم کرنے کیلئے بین الاقوامی سیلولر کمپنیوں کو صنعتیں لگانے کی دعوت دی جائے، تاکہ نہ صرف سرمایہ کاری بڑھے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کئے جاسکیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں