طالبان سے مذاکرات کیلئے جو کمیٹی بنائی وہ با اختیار ہے، نواز شریف ، بجلی اور گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صنعتوں کو بجلی ملے گی تو روز گار چلے گا، وزیراعظم کا لاہور میں تقریب سے خطاب، صحافیوںسے گفتگو
ہفتہ 8 فروری 2014 18:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8فروری۔2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومت نے جو کمیٹی بنائی ہے وہ با اختیار ہے اور مذاکراتی عمل درست سمت میں جاری ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور میں 37 ویں ایکپسسورٹ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم نے صنعتکاروں میں ایوارڈ بھی تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیاں ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں اور دونوں درست سمت میں کام کر رہی ہیں اس حوالے سے قوم کو اعتماد میں بھی لیا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بجلی اور گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صنعتوں کو بجلی ملے گی تو روز گار چلے گا۔ تقریب سے اپنے خطاب میں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ دینا سمجھتی ہے کہ دہشت گردی کی ابتدا پاکستان سے ہوتی ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک کی پالیسیاں ٹھیک ہوتیں تو کھبی دہشت گردی ملک میں نہ ہوتی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دنیا پاکستان پر ہنس رہی ہے۔
فرقہ ورایت اور انتہا پپسندی انہی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔ ملک میں کوئی ریاستی یا غیر ریاستی عناصر نہیں پالیسسیاں غلط تھیں۔ معشیت، دہشت گردی اور امن امان پر کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔ محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتیں ایسے مسائل چھوڑ گئیں جو حل طلب تھے۔ ایک دن میں نہ گیس آسکتی ہے نہ دس ہزار میگا واٹ بجلی وعدے کم اور ڈیلیور زیادہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ گلوبل دینا میں اب تجارت کی بنیاد مختلف سمتیں اختیار کر گئی ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
کتاب کسی بھی قوم کی تہذیب و ثقافت اور ترقی کا زینہ ہوتی ہے،مبشر اقبال
سیکرٹری زراعت پنجاب کی زرعی نمائش ایگری کنکشن میں شرکت، سٹالز کا معائنہ کیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار