صوبائی حکومت نے کسان برادری کو نہری انتظام و انصرام میں براہ راست شریک کر کے انہیں نیا اعتماد دیا ہے‘ وزیر آبپاشی پنجاب
ہفتہ 8 فروری 2014 15:45
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) صوبائی حکومت نے کسان برادری کو نہری انتظام و انصرام میں براہ راست شریک کر کے انہیں نیا اعتماد دیا ہے، اس طرح کسان برادری میں نہری اثاثہ جات کی ملکیت اور دیکھ بھال کا جذبہ بھی اجاگر ہوا ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے ہفتہ کے روز یہاں اپنے دفتر میں کسانوں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر محکمہ آبپاشی و پیڈا کے مختلف افسران بھی موجود تھے ۔ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے کسان برادری کے نمائندوں پر مشتمل تنظیمیں تشکیل دی ہیں۔ یہ تنظیمیں اپنے اپنے حلقہ اثر میں نہروں کی دیکھ بھال ، آبیانہ کی وصولی اور دیگر معاملات میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کسان تنظیموں کی فعال کارکردگی اس نظام کی کامیابی کا بین ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسان تنظیموں کی بدولت بنیادی سطح پر نہروں کی دیکھ بھال اور ان کی ضروری تعمیر و مرمت جیسے اہم معاملات میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔ اسی طرح آبیانہ کی وصولی اور پانی کی منصفانہ تقسیم کے معاملات میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر نے کسان برادری کے وفود کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں کی بھلائی کے لیے مسلسل مصروف عمل ہے۔ ملکی غذائی ضروریات پوری کرنے اور زرعی ترقی میں کسان برادری کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ کسانوں کی زراعت کے جدید اصولوں اور ٹیکنالوجی تک دسترس کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ بڑھتی آبادی کی غذائی ضروریات بطریق احسن پوری کی جاسکیں۔اس موقع پر کسانوں کے وفود نے حکومتی اقدامات کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتابوں اور کاپی رائٹس کا عالمی دن منایا گیا
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا ..
پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ کی رجسٹریشن
لیسکو اور ایف آئی اے کے درمیان معاملات طے پا گئے
نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
لاہور ،مہر ایکسپریس کے اوقات کار میں تبدیلی
ایرانی صدر کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتا ،کچھ وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا‘ ابراہیم ..
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
ٹریفک وارڈنز نے روڈ سے لاوارث ملنے والا قیمتی موبائل مالک کے حوالے کردیا،ترجمان
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
صدرمملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر غور
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ،احسن اقبال
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
-
اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب وہ معاملہ ختم ہو چکا، خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس