لاہورسمیت وسطی اور جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھٹ گئی

ہفتہ 8 فروری 2014 11:53

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8فروری 2014ء) لاہورسمیت وسطی اور جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھٹ گئی لاہورسمیت وسطی اور جنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات بھر چھائی کہیں ہلکی اور کہیں گہری دھند چھٹ گئی ہے۔ لاہور ائرپورٹ سے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالحکومت لاہور اور گردونواح میں رات سے چھائی ہلکی دھند مکمل طور پر چھٹ گئی ہے،آج صبح سورج پوری آب و تاب کے ساتھ نکلا اور مطلع مکمل طور پر صاف ہو گیا۔

رات کے وقت دھند میں اضافے کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا تھا اور تین نجی ائیر لائنوں کی پروازوں کو کراچی اتارلیاگیا۔ لاہور سے بیرون ملک جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہو ئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی دھند کا یہ سلسلہ مزید دو سے تین دن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں