ادویات کے بجٹ پر کٹ نہیں لگایا گیا،سرکاری ہسپتالوں کی ادویات کے بجٹ میں15فیصد کٹوتی کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان محکمہ صحت پنجاب

جمعہ 7 فروری 2014 17:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے لیے مختص بجٹ پر کٹ نہیں لگایا اور اس حوالے سے 15فیصد کٹوتی کی خبریں بے بنیاد افواہیں ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی واضح ہدایات ہیں کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کے بجٹ پر کوئی کٹ نہ لگایا جائے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے خصوصاً پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ادویات کے بجٹ پر کٹوتی کے حوالے سے بعض حلقوں کی جانب سے بیانات کو حقیقت سے بے خبری پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی کے 2013-14کے مالی سال کے بجٹ میں ادویات کی فراہمی کے لیے 1119.347ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ پی آئی سی کی انتظامیہ نے دسمبر 2013تک صرف 624ملین روپے ادویات کی فراہمی پر صرف کئے ہیں جس کا محکمہ صحت نے نوٹس لیتے ہوئے 10دسمبر 2013 کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں ہسپتال انتظامیہ کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں