مہنگی بجلی اور بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں‘ سید بلال شیرازی
جمعہ 7 فروری 2014 16:07
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے نیپرا کی جانب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں .1 1روپے فی یونٹ اضافہ عوام سے زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر اور نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں1روپے 8پیسے اور اب دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں1.1روپے ٹوٹل 2روپے 9پیسے فی یونٹ اضافہ سے صارفین کیلئے بجلی کے بل بوجھ بن جائیں گے جس سے غریب اور سفید پوش طبقہ متاثر ہوگا۔
سید بلال شیرازی نے کہا کہ حکومت نے اس سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اتنا زیادہ اضافہ کردیا ہے کہ بجلی کے بل دیکھ کر غریب اور سفید پوش طبقہ پریشانی میں مبتلا ہوجاتا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں،مہنگی بجلی اور بدترین لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کردیا ہے عوام ہوشربا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں،اور حکمرانوں کو انتخابات میں ان کے کیئے گئے وعدے یاد دلارہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکمران سپریم کورٹ کی واضح ہدایات کے مطابق پنجاب میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات منعقد کروائیں۔ بلدیاتی انتخابات نہ کرواکرپنجاب حکومت اپنی آئینی ذمہ داری سے روگردانی کر رہی ہے اگر بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تو ہوشربا مہنگائی ان کے امیدواروں کو عوام مسترد کردینگے اور حکومتی امیدواروں کو عبرتناک انجام سے دوچار کرینگے۔یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے مسلسل راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سینیٹ انتخابات، پنجاب اسمبلی کے ایوان کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کر دیا گیا
ایس آر او350، 7ا ی کے مسائل کا تدارک نہ کیا گیا توگوشوارے جمع کرانے مشکل ہوجائینگے‘ لاہور ٹیکس بار
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
مالی سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی میں معیشت محض ایک فیصد بڑھی
لیسکو کا کریک ڈائون جاری،چوبیس گھنٹوں میں مزید380 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
مزید کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے، چیک کریں بانی پی ٹی آئی کو کس لیول کے سکیورٹی خدشات ہیں‘ لاہور ..
لاہور ہائیکورٹ نے واسا کی اجازت کے بغیر لگنے والے تمام ٹیوب ویلز سیل کرنے کا حکم دیدیا
غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان 4 اپریل کو فرد جرم کیلئے طلب
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
لاہور ہائیکورٹ کا واسا کی اجازت کے بغیر لگنے والے ٹیوب ویلز کو سیل کرنے کا حکم
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت 3 اپریل تک ملتوی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
-
کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹ کے باعث مسلط ہیں، خالد مقبول
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ