بھارتی ثقافتی وفد کے دورہ لاہور کے حوالے سے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا، 1500اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے
جمعہ 7 فروری 2014 16:06
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) بھارتی ثقافتی وفد کے دورہ لاہور کے حوالے سے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا، 1500اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔یہ بات و زیر تحفظ ماحولیات پنجاب و چیئرمین پولیس ریفارمز کمیٹی کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے 200رکنی بھارتی ثقافتی وفد کی لاہور آمد کے موقع پر کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ 12فروری کو بھارت سے 200ارکان پر مبنی ثقافتی وفدبذریعہ واہگہ لاہور پہنچے گا جو 16فروری تک لاہور میں قیام کرے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ وفد ایکسپو سنٹر میں بھارتی ثقافت پر مبنی مختلف اشیاء کے سٹالز لگائے گا جن کو دیکھنے کی عام لوگوں کو بھی اجازت ہو گی۔(جاری ہے)
کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ بھارتی وفد کو لاہور میں قیام کے دوران فول پروف سکیورٹی مہیاکرنے کے لیے واہگہ بارڈر سے لے کر ایکسپوسنٹر تک تقریباً 1500اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس ثقافتی نمائش کا انعقاد وفاقی حکومت لاہور چیمبر آف کامرس کے تعاون سے کررہی ہے جبکہ سکیورٹی کے انتظامات پنجاب حکومت کی جانب سے کیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ دو سو رکنی بھارتی وفد جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان کا دورہ کرے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے جس کے تحت یہ پہلا ثقافتی ٹولہ 12فروری کو پاکستان پہنچے گا اور”میڈاِن انڈیا“ کے عنوان کے تحت بھارت میں بنی مختلف اشیاء کی نمائش کرے گا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی پولیس پنجاب، ڈی جی پروٹوکول، ڈی جی رینجرز، لاہور چیمبر آف کامرس کے نمائندے اور دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ق*الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ماؤں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کاانعقاد
د*لاہور پولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کابورڈ آف ریونیو کے آفس کا دورہ
سردار سلیم حیدر نے بطور گورنر پنجاب عہدے کا حلف اٹھا لیا،کارکنوں کے ایک زرداری سب پہ بھاری، جئے بھٹو ..
معدنیات کی قدر ،عالمی منڈیوں میں قیمت کے اعتبار سے رائلٹی کا تعین محصولات میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے‘ ..
الحمراء میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن آف پنجاب کی 36ویں سالانہ نمائش کا انعقاد
پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے‘سپیکر ..
ری الیکشن نہیں چاہتے ،فارم 45پر الیکشن نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
پنجاب پولیس کا ایک اوربہادر سپوت فرض کی راہ میں شہید، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھرپور خراج عقیدت
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی
پنجاب پولیس کی5سب انسپکٹرز کا شاندار کارنامہ، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرلی
9مئی کو جو قرارداد پاس کی گئی وہ بہت بڑا دھوکہ ہوا ہے،احمدخان بھچر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا