چیئر مین پی سی بی ذکاء اشرف کو عہدے سے برطرف کر نے کا فیصلہ ، سمری وزیر اعظم کو بھجوادی گئی

جمعہ 7 فروری 2014 14:35

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کو عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،سمری وزیراعظم کو بھجوادی گئی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ذکاء اشرف کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وہ 8 فروری کو سنگاپور میں آئی سی سی اجلاس کے بعد عہدے سے ہٹادیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم نواز شریف کو بھجوادی گئی ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں دوبارہ ایڈہاک لگانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ نجم سیٹھی ایڈہاک کمیٹی کے متوقع سربراہ ہوں گے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کے خلاف درخواست پر عدالت نے انہیں کام کرنے سے روک دیا تھا تاہم ہائیکورٹ نے انہیں بحال کردیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں