آئی سی سی کے اجلاس میں مجاہد بن کر شرکت کرینگے،مجاہد اکیلا بھی کافی ہوتا ہے ،بگ ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

مزید کھیلوں کی خبریں

وقت اشاعت: 06/02/2014 - 22:22:11 وقت اشاعت: 06/02/2014 - 19:59:54 وقت اشاعت: 06/02/2014 - 15:50:04 وقت اشاعت: 06/02/2014 - 14:16:20 وقت اشاعت: 06/02/2014 - 13:46:21 وقت اشاعت: 06/02/2014 - 13:46:21 وقت اشاعت: 06/02/2014 - 13:45:32 وقت اشاعت: 06/02/2014 - 13:45:32 وقت اشاعت: 06/02/2014 - 13:45:32 وقت اشاعت: 06/02/2014 - 13:44:42 وقت اشاعت: 06/02/2014 - 13:44:42
- مزید خبریں

لاہور

آئی سی سی کے اجلاس میں مجاہد بن کر شرکت کرینگے،مجاہد اکیلا بھی کافی ہوتا ہے ،بگ تھری پر اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے‘ ذکاء اشرف،بگ تھری کے معاملے میں ایک موقف رکھنے والے تینوں کرکٹ بورڈز ملاقات کرینگے ،مشترکہ موقف اپنانے کی کوشش کریں گے،بھارت کی کسی بھی پیشکش پر کسی جال میں نہیں پھنسیں گے ،سوچ سمجھ کر اور پاکستان کے مفاد میں فیصلہ کریں گے ، قومی ٹیم کے کوچ کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ دو روز کیلئے بڑھا دی ہے ،کمیٹی 9فروری کو فیصلہ کرے گی، پاکستان سپر لیگ دوبارہ شروع کی جائیگی، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پاکستان کے ہر شہر میں شروع کرینگے ‘ چیئرمین پی سی بی کی میڈیا سے گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے سنگا پور میں ہونیوالے اجلاس میں مجاہد بن کر شرکت کریں گے اور مجاہد اکیلا بھی کافی ہوتا ہے ،بگ تھری کے معاملے پر اصولی موقف اپنایا ہے جس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،آئی سی سی کے اجلاس سے قبل بگ تھری کے معاملے میں ایک موقف رکھنے والے تینوں کرکٹ بورڈز ملاقات کرینگے جس میں بگ تھری پرتحفظات اور ترامیم پربحث کر کے مشترکہ موقف اپنانے کی کوشش کریں گے ،بھارت کی کسی بھی پیشکش پر کسی جال میں نہیں پھنسیں گے بلکہ سوچ سمجھ کر اور پاکستان کے مفاد میں فیصلہ کریں گے ، قومی ٹیم کے کوچ کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ دو روز کے لئے بڑھا دی ہے اور 9فروری کو کوچ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جو اپنا فیصلہ کرے گی، پاکستان سپر لیگ دوبارہ شروع کی جائے گی، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پاکستان کے ہر شہر میں شروع کریں گے اور کلب کرکٹ کو دوبارہ بحال کیا جائے گا جس کے لئے سینئر کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز قذافی اسٹیڈیم میں اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر عامر سہیل ،جاوید میانداد، سبحان احمد،انتخاب عالم سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کہا کہ خواہش تھی کہ آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے سنگا پور روانگی سے قبل بورڈ کے پیٹرن چیف وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات ہو جائے لیکن انکی مصروفیات کے باعث ایسا نہیں ہو سکا ۔

وزیر اعظم سے ملاقات کر کے بگ تھری کے معاملے پر اپنائے جانے والے موقف پر رہنمائی لینا چاہتا تھا تاہم اب گورننگ بورڈ کے فیصلوں کے مطابق آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بگ تھری کے معاملے پر اصولی موقف اپنایا ہے جس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔بگ تھری کے معاملے پر پاکستان، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے بورڈز اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، اس معاملے پر تمام بورڈز سے بات کریں گے اور جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز سے سنگاپور میں مذاکرات ہوں گے اور مشترکہ موقف اپنانے کی کوشش کریں گے۔



مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

06/02/2014 - 22:22:11 :وقت اشاعت