ہسپتالوں کے فوکل پرسن اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز ڈینگی مریضوں کے مکمل ایڈریس درج کریں‘ مشیر برائے صحت کی ہدایت ،محکمہ صحت کے ٹیکنیکل اور پروفیشنلز ڈینگی کی روک تھام کے لئے ذمہ داریوں کو پیشہ وارانہ مہارت سے ادا کریں، پالیسی میکرز اور پروفیشنلز میں مضبوط رابطہ ضروری ہے‘ خواجہ سلمان رفیق کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 6 فروری 2014 19:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6 فروری ۔2014ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی ہے کہ ڈینگی سیزن میں ہسپتالوں میں آنے والے ڈینگی مریضوں کے گھروں کے مکمل ایڈریس کمپیوٹر میں فیڈ کئے جائیں تاکہ ڈینگی کیس ریسپانس میں کسی شکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز یہاں ٹیچنگ ہسپتالوں کے فوکل پرسنز برائے ڈینگی اور ڈیٹا انٹری آپریٹرزکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایپیڈیمک پریونشن اینڈ کنٹرول ڈاکٹر جعفر الیاس ، ڈائریکٹر ہیلتھ ( سی ڈی سی ڈاکٹر احمد عفیفی کے علاوہ پی آئی ٹی بی کے افسران ، لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے فوکل پرسنز برائے ڈینگی اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز نے شرکت کی ۔اجلاس کے شرکاء کو مریضوں کے اعداد و شمار کے اندراج ، بروقت رپورٹنگ اور دیگر معاملات کے بارے راہنمائی فراہم کی گئی ۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام اور مریضوں کے علاج کے حوالے سے تمام شعبہ جات سے منسلک ٹیکنیکل اور پروفیشنل لوگوں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں پوری لگن کے ساتھسرانجام دینی چاہیے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہر شخص اپنا اپنا کام کرے اور فیلڈ ورک میں پالیسی ساز افراد کو مصروف نہ کیا جائے تاکہ صحت کے دیگر شعبے بھی نظر انداز نہ ہوں اور دیگر امراض کی روک تھام پر بھی توجہ دی جا سکے۔

خواجہ سلمان رفیق نے پالیسی میکرز اور فیلڈ میں کام کرنے والے لوگوں کے درمیان قریبی اور مضبوط رابطہ پر زور دیا ۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سب لوگ بہت محنت سے کام کرتے ہیں لیکن یہ محنت آن گراؤنڈ نظر آنی چاہیے اور ہمارے رویوں سے تھکا ہوا ہونے کا تاثر نہیں آنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں