امت مسلمہ کومتحد ہوکرمسلمانوں کیخلاف ہونیوالی سازشوں کوناکام بناناہوگا‘ امیر جماعت اسلامی پنجاب
جمعرات 6 فروری 2014 15:50
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈروامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ”یوکے انڈی پنڈنٹ پارٹی کے رہنما گیرار ڈبیٹن“کابیان کہ”مسلمان قرآن پاک کے بعض حصوں سے لاتعلق ہوجائیں“انتہائی قابل مذمت اور امت امسلمہ کے لئے باعث تشویش ہے، گیرارڈ بیٹن کی ہرزہ سرائی سے مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے،اقوام متحدہ اور برطانوی حکومت اس کافوری نوٹس لیں۔
انہوں نے کہاکہ ”گیرارڈ بیٹن“نے2006میں بھی متنازعہ بیان دے کر مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کیاتھا۔اپنے اس بیان میں گیرارڈ بیٹن نے کہاکہ تھا کہ مغربی ممالک نے مسلمانوں کو مساجد تعمیر کرنے کی اجازت دے کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔اس اجازت سے پورے مغرب میں مساجد پھیل گئی ہیں۔(جاری ہے)
جماعت اسلامی کے رہنما نے کہاکہ کفار وقتاً فوقتاً مسلمانوں کی غیرت کو جانچنے کے لئے ایسے بیانات اور توہین رسالت کے مرتکب ہورہے ہیں۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ کے اتحاد کو یقینی بناکر اسلام کے خلاف ہونی والی سازشوں کوناکام بنایا جائے۔دین اسلام محبت اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ حکومت پاکستان”انڈی پنڈنٹ“پارٹی کے رہنما”گیرارڈبیٹن“کے اشتعال انگیز بیان پر برطانیہ کے ساتھ سفارتی سطح پر معاملہ اٹھائے۔آزادیٴ اظہار رائے کی آڑ میں کسی بھی شخص کو اس بات کی آزادی نہیں دی جاسکتی کہ وہ اسلامی عقائد کے خلاف پراپیگنڈہ کرے۔گیرارڈ بیٹن کے حالیہ بیان پر کروڑوں مسلمانوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق
شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد
وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈرگ فری پنجاب مہم کامیابی سے جاری
آئی جی کا پولیس چیک پوسٹ حضرت عمر فاروق (جھنگی)کا دورہ
صحافی کیخلاف مقدمہ اوردھمکیاں دینے کی شدید مذمت
ظلم کے خلاف احتجاج کسانوں کا جمہوری حق ہی: عبدالعزیز عابد
ریلویز پولیس نے گمشدہ پرس ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا
لاہور : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، راہگیر جاں بحق
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی،50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی کا یوم مزدور کے موقع پر خصوصی پیغام
مسجد اقصیٰ کے امام فرزند میمون اسد تمیمی کی قیادت میںفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اقصیٰ ریلی کا ..
قائمقام چیئرمین لیسکو سردار علی ایازصادق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری