پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے شروع ہوگا ،سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کر لئے گئے

جمعرات 6 فروری 2014 15:46

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ( جمعہ ) سہ پہر تین بجے شروع ہوگا ۔اجلاس کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں پنجاب اسمبلی کی عمارت کے اطراف سے گزرنے والی شاہراہوں کو عام ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا جبکہ قریب واقع بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے قبل حکومتی جماعت (ن) لیگ اوراپوزیشنوں جماعتوں کے پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس ہوں گے جس میں اجلاس کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔اپوزیشن نے آج سے شروع ہونیوالے اجلاس میں مختلف معاملات پر آواز اٹھانے کیلئے منصوبہ بندی کر لی ہے اور اس سلسلہ میں پارلیمانی لیڈرز کے درمیان رابطے بھی ہوئے ہیں ۔ حکومت نے رواں اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ دیگر امور نمٹانے کیلئے ایجنڈے کو حتمی شکل دیدی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں