بجلی بحران کے خاتمہ سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے بھرپور فائدہ اٹھانا ممکن ہے‘ ظہیر بھٹہ

جمعرات 6 فروری 2014 13:39

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر احمد بھٹہ نے کہا ہے کہ تھرکول منصوبہ صنعتی ترقی میں معاون ثابت ہوگا، بجلی بحران کے خاتمہ سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے بھر پور فائدہ اٹھانا ممکن ہے ،نئی سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے سستی اور مسلسل بجلی کی فراہمی لازمی جز ہے ،لوڈشیڈنگ کے باعث انڈسٹریز بحران کا شکار ہے اور ان کی پیداواری صلاحیت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔

ان خیالا ت کا انہوں نے میاں خرم الیاس سینئر وائس چیئرمین ،عامر عطاء باری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ظہیر بھٹہ نے کہا کہ تھرکول منصوبہ او ر پنجاب میں کوئلے سے6ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبوں کی تکمیل کے بعدامید ہے کہ انڈسٹریز کو سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی کیونکہ انڈسٹریل اور کمرشل بجلی نرخوں میں اضافہ سے صنعتی ترقی کا پہیہ رک جائے گا۔

(جاری ہے)

سستی بجلی اور گیس کی فراہمی سے ہی انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکتی ہے، مہنگی بجلی اور گیس کے فراہی سے انڈسٹریز بند ہوئیں تو اس کا اثر لازمی طورپر حکومت کے ٹیکس ریونیو پر پڑے گا ،حکومت کو فائدہ کی بجائے الٹا نقصان ہوگا اس لیے حکومت فی الفور بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے منصوبوں کو ہنگامی بنیادوں پر تکمیل کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا انڈسٹریز کو مسلسل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹ کے اندر چھوٹے پاور پلانٹ کی تعمیرخوش آئند قدم ہے اس سے صنعتی یونٹ پوری پیداواری صلاحیت سے کام کریں گے اس اقدام سے بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں