سوئی گیس کمپنی میں 4کرور 22لاکھ روپے کا غبن کرنیوالے افسران آزاد

جمعرات 6 فروری 2014 13:37

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6فروری 2014ء) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کمپنی میں 4کرور 22لاکھ روپے کا غبن کرنیوالے افسران کیخلاف دو ماہ گزرنے کے باوجود کارروائی کا آغاز نہ ہو سکا ، ایف آئی اے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث ملزمان سے تحقیقات کے لئے تاحال کارروائی شروع نہیں کی ۔

(جاری ہے)

ایس این جی پی ایل لاہور ریجن میں دو ماہ قبل انکشاف ہوا تھا کہ کمپنی کے چیف اکاؤنٹنٹ سمیت پانچ افسران نے ٹھیکیداروں سے ملی بھگت کر کے خزانے کو4کروڑ22لاکھ روپے کانقصان پہنچایا ۔

جس پر ان افسران کو نوکریوں سے بر خاست کرکے تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کرایا گیا ۔ پولیس کے مطابق یہ وفاقی محکمے کا معاملہ ہے اس لئے اسکی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد کر دی گئیں تھیں تاہم دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود اس حوالے سے کارروائی کا آغاز نہیں کیا گیا اور غبن میں ملوث افسران آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں